General Public Awareness

Heart Burn

Symptoms and Diagnosis of Heart Burn

The following two tabs change content below.

Latest posts by Maryam Siddiqui (see all)

#HeartBurn
#ہارٹ_برن

سینے کی ہڈی کے نیچے درد کی شکایت کو سینے میں جلن کی تکلیف کے طور پر جانا جاتا ہے ۔یہ صورتحال اکثر رات میں زیادہ تکلیف دہ ہو جاتی ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوتی ہے۔ ادویات ،طرز زندگی اور غذا میں تبدیلی کے ذریعے اس مسئلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔سینے میں جلن کی مستقل اور شدید شکایت بے آرامی کا سبب بنتی ہے ۔یہ صورتحال مناسب طریقے سے علاج کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

#وجوہات

سینے میں جلن عام طور پر ایسڈ ریفلکس کے سبب ہوتی ہے۔جب ایسڈ پیٹ سے واپس پیچھے غذائی نالی (وہ ٹیوب جو منہ اور پیٹ کو جوڑتی ہے) کی طرف جاتاہے تو وہ غذائی نالی کی اندرونی تہہ کو متاثر کرتا ہے۔ بعض اقسام کے کھانے کے بعد جیسے (زیادہ چکنے ،مصالحہ دار کھانے اور شراب نوشی وغیرہ)اس کی وجہ بنتے ہیں ۔ یہ مسئلہ حاملہ خواتین اور اضافی وزن کے حامل افراد میں زیادہ عام ہے۔

#علامات

٭سینے کی ہڈی کے نیچے جلن کا احساس
٭عام طور پر کھانے کے بعد ،سیدھے لیٹنے اور رات میں درد       میں شدت
٭مڑنے یاجھکنے پر درد کااحساس
سینے میں جلن کی دیگر علامات جیسے
جبڑے یا بازو میں درد
متلی اور قے
یہ ہارٹ اٹیک کاایک اشارہ بھی ہوسکتا ہے لہٰذا ایسی   صورتحال میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ مسلسل    سینے میں جلن کا او ٹی سی ادویات کے ذریعے علاج نہیں         کیا جاسکتا۔ یہ عمل نگلنے اورکھانے میں دشواری سے بھی      منسلک کیاجاتاہے اسی لئے اس کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔     سینے کی متواتر جلن کو گیسٹرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔     جو غذائی نالی کی لعابی جھلی کونقصان پہنچا سکتاہے۔

  #تشخیص وعلاج

ذاتی ہسٹری اور جانچ کے بعد سینے میں جلن کی تشخیص کی جاتی ہے۔اس کی تشخیص کے لئے اگر گیسٹرو کے ساتھ سینے میں جلن کی شکایت ہو تو ایکسرے ،اینڈواسکوپی اور ایسڈ پروب ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔

وہ ادویات جوعام طور پراسکے علاج میں مدد فراہم کرتی ہیں وہ یہ ہیں

٭اینٹاسڈ
٭ایچ 2۔ریسیپٹراینٹاگنسٹ
٭پروٹون پمپ انہیبیٹرز

٭طرز زندگی میں تبدیلی جیسے(وزن میں کمی اورشراب سے بچاؤ) اورغذاکے انتخاب میں احتیاط کرنے سے اس کی علامات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نوٹ

یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے     اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

دعا کی طالب
ڈاکٹر عاصمہ اعوان

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Close
Close